Posts

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ کورونا پاکستان میں نہیں پھیلے گا.،عمران خان

Image
کہا جاتا ہے کہ کورونا پاکستانیوں کوکچھ نہیں کہے گا، سوشل میڈیا کی باتوں پر نہ جانا، کورونا کسی کو نہیں چھوڑتا، اگر یہاں نہیں ہے تو ( اللہ ) کا شکر ہے، لیکن لوگ پاگل پن سے خود کومشکل میں نہ ڈالیں۔وزیراعظم کا گورنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب Add caption اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل  2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ کورونا پاکستان میں نہیں پھیلے گی ،کہا جاتا ہے کہ پاکستانیوں کو کورونا کچھ نہیں کہے گا، سوشل میڈیا کی باتوں پر نہ جانا، کورونا کسی کو نہیں چھوڑتا، اگر یہاں نہیں ہے تو اللہ کا شکر ہے، لیکن لوگ پاگل پن سے احتیاط چھوڑ کرکے خود کومشکل میں نہ ڈالیں۔انہوں نے آج گورنر ہاؤس پنجاب میں کورونا ریلیف فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک قوم کا امتحان وہی ہے، جو ایک انسان کا ہوتا ہے، اللہ پاک قرآن میں فرماتے ہیں کہ میں مشکل میں آپ کو آزماؤں گا۔ بالکل اسی طرح انسان کا بھی مشکل میں ہی ایمان کا پتا چلتا ہے۔ اگر ایک آدمی برے وقت میں مقابلہ کرتا ہے، پھر وہ زیادہ طاقتور ہوجاتا ہے۔   لیکن جو بزنس مین فراڈ کرتے ہیں وہ تباہ ہوجاتے